دی ہنڈریڈ: ول جیکس کے ناقابل یقین کیچ کے چرچے، ویڈیو وائرل

1

ان کے اس کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور اسے ٹورنامنٹ کے بہترین کیچز میں شمار کیا جا رہا ہے

پہلی اننگز کی 49ویں گیند پر نصف سنچری مکمل کرنے والے لوہان ڈری پریٹوریئس نے لانگ آف کی جانب بلند شاٹ کھیلا۔

باؤنڈری پر موجود ول جیکس نے زبردست جمپ لگاتے ہوئے پہلے گیند کو باؤنڈری کے باہر جانے سے روک کر اندر کی جانب واپس پھینک دیا اور اس دوران اس بات کا بھی خیال رکھا کہ ان کا پاؤں باؤنڈری لائن کو نہ چھوئے پھر پھرتی کے ساتھ دوبارہ میدان میں آ کر لمبی ڈائیو کے ساتھ ایک ہاتھ سے شاندار کیچ مکمل کیا۔

ان کے اس کیچ پر نہ صرف شائقین بلکہ کمنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے اور اسے ایک ناقابل یقین کیچ قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں