کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر جم میں دو جین زی لڑکیوں سے ہونے والی ملاقات کا ذکر کیا اور بتایا کہ دونوں نے ان سے ڈیجیٹل دور میں زندگی گزارنے اور سوشل میڈیا، انسٹاگرام، ڈیٹنگ ایپس اور مصنوعی ذہانت کو روزمرہ زندگی کا حصہ قرار دیا۔
کنگنا کے مطابق لڑکیوں نے کہا کہ ’’ہر شخص اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزارنے کی آزادی چاہتا ہے‘‘، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’’انسان اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزارنے کے لیے آزاد ہے، تاہم آزادی کے ساتھ ذمہ داری بھی ضروری ہے۔‘‘
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ ’’بعض معاملات میں آزاد اور قدامت پسند طرزِ زندگی کے درمیان اختلافات سنگین صورت اختیار کر رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں بے گناہ بچوں کے متاثر ہونے کے واقعات تشویش کا باعث ہیں۔‘‘
کنگنا کے مطابق ان سے گفتگو کرنے والی دونوں لڑکیوں نے بھی اس بات سے اتفاق کیا کہ آزادی کے ساتھ ذمہ داری ضروری ہے۔