سرفراز احمد کا ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار، تبدیلیوں کا اشارہ

4

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 90 رنز کی شکست کے بعد دوسرے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ٹیم کی بیٹنگ کارکردگی مایوس کن رہی، خاص طور پر دوسری اننگز میں ٹیم ایک بار پھر توقعات پر پورا نہیں اتری اور یہی شکست کی بڑی وجہ بنی۔

سرفراز کا کہنا تھا کہ ٹیم کو پہلی اننگز میں برتری حاصل کرنی چاہیے تھی لیکن موقع ضائع کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امام الحق اچھی بیٹنگ کر رہے تھے اگر وہ کچھ مزید صبر سے کھیلتے تو ٹیم بہتر پوزیشن میں آسکتی تھی۔

ہیڈ کوچ نے تیسرے روز بولرز کی کارکردگی پر بھی مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ ویسٹ انڈیز کو آٹھویں وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت بنانے کا موقع نہیں دینا چاہیے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں