یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب وکی پیڈیا پر ڈرامے ’آپ کی عزت‘ کے صفحے میں سیف علی خان کا نام مرکزی اداکاروں عروہ حسین، احسن خان، ثانیہ سعید اور دیگر فنکاروں کے ساتھ درج نظر آیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس اسکرین شاٹ کو تیزی سے شیئر کرنا شروع کر دیا، جس کے بعد یہ تاثر پھیل گیا کہ شاید بالی ووڈ اور لالی ووڈ کے درمیان کوئی بڑا اشتراک ہونے جا رہا ہے۔
تاہم حقیقت اس کے بالکل برعکس نکلی۔ بعد ازاں واضح ہوا کہ سیف علی خان کا اس پاکستانی ڈرامے سے کوئی تعلق نہیں۔ وکی پیڈیا پر کسی صارف کی جانب سے کی گئی ترمیم یا گوگل کی معلوماتی گڑبڑ کے باعث ان کا نام غلطی سے کاسٹ میں شامل ہو گیا تھا، جسے بعد میں درست کر دیا گیا
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس غلطی نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصروں کی بھرمار کر دی۔ کچھ صارفین نے مذاق میں کہا کہ ’آخرکار سیف علی خان بھی پاکستانی ڈراموں میں آ ہی گئے‘، جبکہ بعض نے لکھا کہ اگر واقعی ایسا ہوتا تو یہ دونوں فلمی صنعتوں کے درمیان ایک تاریخی اشتراک ثابت ہوتا۔ کئی صارفین نے اسے ’ہائی بجٹ پاکستانی ڈرامہ‘ قرار دیتے ہوئے دلچسپ میمز بھی شیئر کیے۔