21 سالہ طویل کیریئر میں میسی کبھی انگلینڈ کے مدمقابل کیوں نہیں آئے؟

1

میسی اب تک بین الاقوامی سطح پر کبھی انگلینڈ کے خلاف نہیں کھیل سکے تاہم یہ انتظار اب ختم ہونے جا رہا ہے کیونکہ 2026 فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بدھ کے روز ارجنٹائن کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا

دونوں ٹیموں کی آخری مڈبھیڑ 2005 میں ہوئی تھی جب میسی نے چند ماہ قبل ہی قومی ٹیم کے لیے ڈیبیو کیا تھا۔

تاہم ہنگری کے خلاف اپنے پہلے ہی میچ میں صرف 47 سیکنڈ بعد ریڈ کارڈ ملنے کے باعث وہ معطل ہوگئے تھے اور انگلینڈ کے خلاف دوستانہ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

بعد ازاں میسی عالمی فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے لگے مگر دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ مقابلہ نہ ہو سکا۔

رپورٹس کے مطابق میسی کی موجودگی میں ارجنٹائن کے دوستانہ میچز کی فیس کئی ملین پاؤنڈ تک پہنچ گئی تھی جس کے باعث ایسا مقابلہ کرانا مشکل سمجھا جاتا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں