50 سالہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نیویارک کے معروف جاپانی ریسٹورنٹ تامایورا میں عشائیے کی تصاویر شیئر کیں، جہاں انہوں نے مختلف اقسام کی سوشی، مشروم سوپ اور آخر میں بلیو بیری اور اسٹرابیری سے سجی آئس کریم سے لطف اٹھایا
چند روز قبل پیرس میں ہدایت کار کرسٹوفر نولن کی نئی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ کے پریمیئر کے موقع پر چارلیز تھیرون سفید اور سیاہ لیس والے ڈائر گاؤن میں شریک ہوئیں، جہاں ان کی پہلے سے زیادہ کمزور دکھائی دینے والی شخصیت نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ بعض صارفین نے ان کی صحت پر تشویش ظاہر کی، جبکہ کچھ نے انہیں ’ڈھانچے‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے طنزیہ تبصرے بھی کیے۔
کئی صارفین نے یہ قیاس آرائیاں بھی کیں کہ شاید اداکارہ وزن کم کرنے والی دوا اوزیمپک استعمال کر رہی ہیں، تاہم چارلیز تھیرون نے ان افواہوں پر براہِ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ البتہ ان کی کھانے کی تصاویر اور طنزیہ کیپشن کو ناقدین کے لیے خاموش مگر مؤثر جواب قرار دیا جا رہا ہے۔