امریکا کے شہر لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ میں سابق عالمی چیمپئن اسپین نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ اسپین کی جانب سے پہلا گول فیبیان نے 30ویں منٹ میں اسکور کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔
بیلجیئم نے ہمت نہ ہاری اور 41ویں منٹ میں ڈی کیٹالاری نے گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔ یہ رواں ٹورنامنٹ میں اسپین کے خلاف ہونے والا پہلا گول بھی تھا۔
میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوا تو اسپین نے ایک مرتبہ پھر حملہ کیا اور 88ویں منٹ میں میکیل مرینو نے شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 1-2 کی فیصلہ کن برتری دلا دی۔
مقررہ وقت کے اختتام تک بیلجیئم واپسی نہ کر سکا، یوں اسپین نے 1-2 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔