گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں 36 رکنی دستہ پاکستان کی نمائندگی کرے گا

1

تفصیلات کے مطابق گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹک، جوڈواور لان بال اور سوئمنگ میں شریک ہوں گے۔

گلاسگو گیمز 23 جولائی سے دو اگست تک شیڈول ہیں۔ 

کامن ویلیتھ گیمز کے لیے ایتھلیٹکس ٹیم  میں فائقہ ریاض،آمنہ  تبسم، نورین حسین، ارشد ندیم، محمد اختر،محمد اسماعیل اوریاسر سلطان شامل ہیں۔

ایتھلیٹکس ٹیم کے ساتھ فریال فاروق، اشرف علی ، سلمان بٹ کوچ ہوں گے۔ باکسنگ میں افضل خان، فاطمہ زہرا، مالیکہ زاہد، قدرت اللہ، سومامہ رحمان کا نام فائنل ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں