ایشا امبانی کی جانب سے اٹھایا گیا ہیروں سے جڑا ہرمیس برکن بیگ دنیا کے مہنگے ترین بیگز میں شمار کیا جارہا ہے، جس کی مالیت تقریباً 20 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 56 کروڑ
ایشا امبانی معروف بھارتی ڈیزائنر راہول مشرا کے رن وے شو میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں، جہاں ان کے ہاتھ میں موجود انتہائی نایاب Hermès Birkin Sac Bijou نے فیشن کی دنیا میں سب کی نظریں اپنی جانب کھینچ لیں۔
لگژری ری سیل پلیٹ فارم پرایو پورٹر اور نیلام گھر سوتھیبیز کے مطابق اس منفرد بیگ کی قیمت تقریباً 2 ملین ڈالر ہے۔ یہ عام برکن بیگ کی طرح روزمرہ استعمال کے لیے نہیں بنایا گیا بلکہ اسے ایک ہینڈ بیگ کے روپ میں قیمتی زیور کا درجہ حاصل ہے۔
یہ منفرد بیگ فرانسیسی لگژری برانڈ ہرمیس کی ہاؤٹ جیولری کلیکشن کا حصہ ہے، جسے معروف ڈیزائنر پیئر ہارڈی نے تیار کیا۔ بیگ کو 18 قیراط سفید سونے سے بنایا گیا ہے، جس پر ہاتھ سے 3 ہزار 25 چمکتے ہوئے ہیروں کو جڑا گیا ہے، جن کا مجموعی وزن 111 قیراط سے زیادہ ہے۔