0

اصل زندگی میں پیسے کی لالچ مگر ایسا کردار نہیں کرسکتی: حرا مانی

لاہور (نیا محاز اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 11 جون2024ء) معروف اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں پیسے کی لالچ رکھتی ہیں مگر ٹی وی پر ایسا کردار نہیں کرسکتی۔حرا مانی کے صاف دل اور صاف گوئی کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ان کے ایک سال قبل دیئے گئے انٹرویو کا ایک مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اس کلپ میں حرا مانی آن اسکرن کرداروں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ان سے پیسوں کی لالچ والا کردار ادا نہیں ہو پاتا، ہاں مگر حقیقت میں وہ پیسوں کی لالچ رکھتی ہیں،بس ٹی وی پر یہ کردار نہیں ہوتا۔ اس پر شو کے میزبان نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ یہ بھی بہت بڑی بات ہے کہ حرا مانی نے آن ایئر ٹی وی پر اس بات کا اعتراف کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں