اضافی وقت میں اسپین کے میکل میرینو کے فیصلہ کن گول نے پرتگال کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا جس کے بعد 41 سالہ رونالڈو جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور میدان میں اشکبار دکھائی دیے۔
رونالڈو اس سے قبل اعلان کر چکے تھے کہ 2026 ورلڈ کپ ان کے کیریئر کا آخری عالمی ٹورنامنٹ ہوگا۔
تاہم میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ پہلے اپنے اہل خانہ سے مشورہ کریں گے اور پھر قومی ٹیم میں مستقبل سے متعلق فیصلہ کریں گے۔
پانچ بار کے بیلن ڈی اور فاتح رونالڈو اپنے کیریئر میں 976 گول کر چکے ہیں جبکہ وہ چھ مختلف ورلڈ کپ میں گول کرنے والے واحد کھلاڑی بھی ہیں۔