0

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا نے سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، نمیبیا کو شکست

کنگسٹن (نیا محاز )آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نمیبیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے گروپ بی کے میچ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔نمیبیا کے بیٹرز آسٹریلوی بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم 17 اوورز میں 72 رنز پر آوٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کے خلاف نمیبیا کے 9 بیٹرز ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ کپتان ایراسمس 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 4، جوش ہیزل ووڈ اور سٹوئنس نے 2،2 جبکہ کمنز اور الیز نے ایک ایک وکٹ لی۔ نمیبیا کا 73 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے چھٹے اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 17 گیندوں پر 34 اور مچل مارش 18 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، ڈیوڈ وارنر نے 20 سکور کئے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ سٹیج میں مسلسل تیسری کامیابی کے بعد آسٹریلیا نے 6 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اور نمیبیا دونوں ایونٹ میں آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہے تھے۔ نمیبیا نے ایک میچ جیتا جبکہ اسے دو میچز میں شکست ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں