یہ تاریخی میدان میکسیکو کی قومی ٹیم کا مضبوط قلعہ سمجھا جاتا ہے جہاں مخالف ٹیموں کے لیے کامیابی حاصل کرنا ہمیشہ ایک بڑا چیلنج رہا ہے۔
تقریباً 88 ہزار تماشائیوں کی موجودگی اور سطح سمندر سے 7 ہزار 220 فٹ بلندی پر واقع اسٹیڈیم میں کھیلنا مہمان ٹیموں کے لیے آسان نہیں ہوتا۔
میکسیکو کی ٹیم اس ماحول سے پوری طرح ہم آہنگ ہے جس کی وجہ سے اسے نمایاں برتری حاصل ہوتی ہے۔گزشتہ 60 برسوں میں میکسیکو نے ازٹیکا اسٹیڈیم میں 89 میچز کھیلے، جن میں سے 70 میں کامیابی حاصل کی، 17 برابر رہے جبکہ صرف دو مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔