فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچے جہاں ایرانی وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے تہران ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
فیلڈ مارشل کے بعد وزیراعظم وفد کے ہمراہ پہنچے، وفد میں عطا تارڑ، بلاول بھٹو، مراد علی شاہ، نیر بخاری، دیگر وزرا اور ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں۔
تہران آمد کے بعد وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امام خمینی حسینیہ سینٹرپہنچے جہاں شہید کا جسد خاکی رکھا گیا ہے، پاکستانی سول اور عسکری قیادت نے شہید کے لے فاتحہ خوانی کی اور نماز جنازہ میں شرکت کی۔
SouthAsians & Diaspora
اس پُرملال موقع پر وزیراعظم نے اسلام کے لیے شہید سپریم لیڈر کی گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی دہائیوں تک غیر معمولی بصیرت، حکمت اور دوراندیشی کے ساتھ ایرانی قوم کی رہنمائی کی وزیراعظم نے سپریم لیڈر، آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای، صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور برادر عوامِ ایران کے ساتھ اس قومی سانحے پر مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور شہید رہنما کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔