ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی نے اہلیہ کو طلاق دے دی، زینب علی کے سنگین الزامات سامنے آگئے

2

علی حیدرآبادی اور زینب علی کی شادی اپنے وقت میں خاصی توجہ کا مرکز بنی تھی۔ ان کے نکاح کی تصاویر اور شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں، جبکہ دونوں جوڑا بن کر مختلف ویڈیوز اور کانٹینٹ بھی شیئر کرتے تھے، جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پذیرائی ملتی رہی۔

تاہم حالیہ دنوں سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے مداحوں کو حیران کر دیا، جس میں مبینہ طور پر علی حیدرآبادی اپنی اہلیہ کو طلاق دیتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

دوسری جانب زینب علی نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے اپنا مؤقف عوام کے سامنے رکھا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کا ایک ہاتھ پٹی میں بندھا ہوا دکھائی دیا۔

زینب علی نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ وہ گزشتہ تین برس سے جسمانی اور ذہنی تشدد کا سامنا کرتی رہی ہیں۔ ان کے مطابق علی حیدرآبادی انہیں مبینہ طور پر مار پیٹ کا نشانہ بناتے تھے اور طلاق کی دھمکیاں بھی دیتے رہتے تھے۔

زینب کا کہنا ہے کہ انہوں نے طویل عرصے تک یہ سب برداشت کیا، تاہم اب انہوں نے اپنی کہانی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

زینب نے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ علی نے پہلے بھی کئی شادیاں کرکے طلاق دی ہوئی ہے اور اس سے دوبارہ سنگل ہونے کے بعد شادی کی۔ علی کو اپنے گھر میں رکھا اور خرچہ کیا۔ لیکن وہ دوسری لڑکیوں کے چکر میں رہتا ہے۔ ٹک ٹاکر کی سابقہ اہلیہ نے سنگین الزام عائد کیا کہ علی چھوٹی بچیوں کو پھنساتا ہے، لڑکیوں کو نکاح کا جھانسہ دے کر پیسے مانگتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں