ایران سے جنگ بندی کا میرا کوئی ارادہ نہیں تھا، پاکستان کی درخواست پر راضی ہوا؛ ٹرمپ

1

ان خیالات کا اظہار امریکی صدر نے چین کے دورے سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا مستقبل میں ایران پر دوبارہ حملے بھی کرسکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکا نے ایران کی فوجی صلاحیت کو تقریباً تباہ کر دیا ہے تاہم ایک ماہ کی جنگ بندی کے بعد وہ کچھ کھڑے ہوئے ہوں گے تو اب شاید ہمیں دوبارہ جا کر تھوڑا بہت ‘کلیئر اپ ورک’ کرنا پڑے گا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں ذاتی طور پر ایران کے ساتھ جنگ بندی کا حامی نہیں تھا لیکن دیگر ممالک بالخصوص پاکستان کی اپیل پر امریکا نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

دوسری جانب ایران نے امریکی بیانات کو ’’نفسیاتی حربے‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی دفاعی طاقت برقرار ہے۔ اگر ایران پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو اس کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ ہفتوں میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور قطر نے پسِ پردہ سفارتی رابطوں کے ذریعے امریکا ایران جنگ بندی مذاکرات کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں