پاکستان نے 20 سال بعد ٹینس میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

1

اسلام آباد میں کھیلے گئے فائنل میں محمد شعیب نے روس کے نکیتا ایانن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔ محمد شعیب نے یہ میچ سات چھ، چار چھ اور چھ دو سے جیت کر ٹائٹل حاصل کیا۔

20 سال بعد کوئی پاکستانی کھلاڑی آئی ٹی ایف فیوچرز کے فائنل تک پہنچا تھا، صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق اور سیکرٹری کرنل ضیا طفیل نے محمد شعیب کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

اختتامی تقریب میں سویڈن کی سفیر نے خصوصی شرکت کی جبکہ صدر پی ٹی ایف اعصام الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹینس اور کھیلوں سے محبت کرنے والوں کے لیے آج بڑا دن ہے، محمد شعیب خان نے تاریخ رقم کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں