پی ایس ایل11: فائنل سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کا بڑا بیان سامنے آگیا

1

کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھنا اہم ہے کہ کون سا کھلاڑی کس فارمیٹ کے لیے موزوں ہے تاکہ کسی بھی پلیئر کو غلط فارمیٹ میں نہ کھلایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی کو ٹیسٹ کرکٹ میں کھلانا ٹیم کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، اس لیے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ اسے درست مواقع دینا بھی ضروری ہے۔

بابر اعظم نے اپنی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اور عوام کی توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کر پا رہے تھے، تاہم ان کی توجہ ہمیشہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر رہتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ تنقید کا جواب دینے کے بجائے میدان میں کارکردگی سے جواب دینا پسند کرتے ہیں، کیونکہ اچھا کھیلنے پر بھی تنقید ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کپتان کی طرح ان کی بھی خواہش ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے لیے ٹرافی جیتیں۔ حیدرآباد کی ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا رہا لیکن بعد میں اس نے اچھی کرکٹ کھیلی اور ہر کھلاڑی نے اپنا کردار ادا کیا۔

کپتان پشاور زلمی نے سری لنکن آل راؤنڈر کوشل مینڈس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ان کی موجودگی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں