وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے صنعتی اور گھریلو صارفین کے لیے سہولیات پیدا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور ہدایت کی کہ بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری لا کر لائن لاسز میں نمایاں کمی کی جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے پر زور دیا اور ملک میں توانائی کی کمی ختم کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو فروغ دینے کی ہدایت کی۔