ملک کی پہلی نیشنل ایگریکلچر بائیو ٹیکنالوجی اور نیشنل سیڈ پالیسی منظور

1

وفاقی کابینہ نے نیشنل اسکلز ڈیولپمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی جس میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے بین الاقوامی معیار کی تربیت اور سرٹیفکیشن کے لیے خصوصی اقدامات بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ ملک کی پہلی قومی ایگریکلچر بائیو ٹیکنالوجی پالیسی سمیت دیگر پالیسیوں کی بھی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جہاں انہوں نے کابینہ اراکین کو پاکستان کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا اور عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بحران کے باوجود عوامی سہولت کے لیے صورت حال ہر ممکن بہتر انداز میں سنبھالنے پر اظہار اطمینان کیا۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف شعبہ جاتی پالیسیوں کی منظوری دی گئی، اجلاس میں ملکی سطح پر ویکسین کی تیاری کی پالیسی، ملک کی پہلی نیشنل ایگریکلچر بائیو ٹیکنالوجی پالیسی، نیشنل سیڈ پالیسی اور نیشنل اسکلز ڈیولپمنٹ پالیسی کی منظوری دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں