قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے ناک آؤٹ مقابلے میں حیدرآباد کنگز مین نے 160 رنز کا ہدف 15.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔.
کنگز مین کی جانب سے معاذ صداقت 64 رنز ناٹ آؤٹ اور عثمان خان 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ صائم ایوب 15 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے جبکہ کپتان مارنس لبوشین 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل اور اسٹیون اسمتھ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل حیدرآباد کنگز مین کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے شان مسعود کی بہترین بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے۔