عماد وسیم اور نائلہ راجہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین برہم

1

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم اور نائلہ راجہ نے فروری 2026 میں شادی کی، جو ایک طویل عرصے تک خفیہ رہنے والے تعلق کے بعد سامنے آئی۔

عماد وسیم اس سے قبل ثانیہ اشفاق سے شادی شدہ تھے، جن سے ان کے 3 بچے ہیں، جن میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں، اور ان کی شادی تقریباً 5 سال تک قائم رہی۔

عماد وسیم اب دعویٰ کرتے ہیں کہ نائلہ راجہ سے شادی ان کی زندگی کا بہترین فیصلہ ہے، جب کہ نائلہ بھی عماد سے شادی کو اپنی زندگی کا دانشمندانہ فیصلہ قرار دیتی ہیں۔

تاہم، پاکستان میں بڑی تعداد میں لوگ عماد وسیم کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی حمایت کر رہے ہیں اور عماد و نیلا دونوں کو بے وفا سمجھتے ہیں۔

ان دنوں عماد وسیم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں حصہ لے رہے ہیں، جہاں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں جب کہ نائلہ راجہ بھی میچز کے دوران اپنے شوہر کے ساتھ موجود ہوتی ہیں۔

حال ہی میں ایک میچ کے دن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں نائلہ راجہ عماد وسیم کا ہاتھ تھامے ان سے بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں