0

چمن اور سابق فاٹا کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، لوگوں کا روزگار بحال کیاجائے، اسد قیصر

کھٹمنڈو(نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 07 جون2024ء) نیپال کے پہاڑی سلسلوں میں موجود ہمالیہ کی چوٹیوں سے 11 ٹن (تقریبا 11 ہزار کلو گرام)کچرا صاف کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپال کو قدرت نے خوبصورت اور بلند ترین پہاڑی چوٹیوں سے نوازا ہے جسے سر کرنے کیلئے دنیا بھر سے کوہ پیما ہر سال وہاں کا رخ کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں کوہ پیماں کے سبب برف سے گھری چوٹیوں پر کچرے کے ڈھیر لگ جاتے ہیں۔

اس حوالے سے نیپالی فوج نے بتایا کہ اس سال دنیا کی سب سے بلند چوٹی مانٹ ایورسٹ اور ہمالیہ کی دو دیگر چوٹیوں سے 11 ٹن کوڑا کرکٹ، 4 لاشیں اور ایک انسانی ڈھانچے کو پہاڑوں سے نکالا گیا۔نیپالی حکام کے مطابق مانٹ ایورسٹ سمیت ہیمالیہ کے نوپٹسے اور لوتسے پہاڑ سے کچرا اور لاشوں کو صاف کرنے میں 55 دن لگے۔ایک اندازے کے مطابق 50 ٹن سے زیادہ فضلہ اور 200 سے زائد لاشیں مانٹ ایورسٹ پر تاحال موجود ہیں۔واضح رہے نیپالی فوج کی جانب سے پہاڑوں سے کچرا صاف کرنے کا عمل 2019 میں شروع کیا گیا تھا جسے سب سے اونچا کچرے کا گڑھ بھی سمجھا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں