ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اسلام آباد سے عمان روانہ

1

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کا وفد نور خان ائیربیس سے واپس روانہ ہوا، اس موقع پر پاکستانی اعلیٰ حکام، ایرانی سفیر اور ایرانی سفارت خانہ کے عہدیدارو نے وفد کو الوداع کہا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ عمان کے دارالحکومت مسقط کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے جہاں روسی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

قبل ازیں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے بعد بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کے وفد سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں