پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

1

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 32 ویں میچ میں پشاور زلمی نے 183 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

زلمی کی جانب سے کوشل مینڈس 80 اور فرحان یوسف 58 رنز کی ناٹ اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 25، جیمز ونس 16 اور ایرون ہارڈی 5 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ، عباس آفریدی اور حسن علی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جیسن روئے (85) اور اعظم خان (35) کی جارحانہ اننگز کی بدولت کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں