اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایران امریکا جنگ بندی سے متعلق امن مذاکرات کے پیش نظر ہر قسم کی پرائیویٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ تاحکمِ ثانی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
بین الااقوامی میڈیا نمائندوں کی پاکستان میں آمد شروع ہوگئی، پاکستان نے بین الاقوامی میڈیا کو ویزوں کا اجرا شروع کر دیا، بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں اور ہائی کمیشنز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق معزز غیر ملکی مہمانوں کو نجی ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا، جبکہ سکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر 18 ہزار نفری تعینات کی جائے گی، جن میں پنجاب سے آنے والی 7 ہزار نفری بھی شامل ہے۔