امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے باہر نکلنے والے جہازوں کی فوری ناکہ بندی اور ایران کو ٹول ادا کرنے والے جہازوں کو یہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جس کے لیے امریکی بحریہ کو ہدایات جاری کردیے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سوشل ٹرتھ میں جاری بیان میں کہا کہ ‘ملاقات اچھی رہی، زیادہ ترنکات پر اتفاق ہوا لیکن واحد نکتہ جو واقعی اہم تھا جوہری معاملہ وہ نہیں ہوا’۔
انہوں نے کہا کہ ‘دنیا کی بہترین امریکی بحریہ فوری اور مؤثر طور پر آبنائے ہرمز میں داخل ہونے یا نکلنے کی کوشش کرنے والے تمام جہازوں کو روکنے کا عمل شروع کرے گی’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘کسی موقع پر سب کو داخل ہونے اور سب کو باہر جانے کی اجازت دینے کی سطح پر ہوں گے لیکن ایران نے ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی اور کہا کہ وہاں کسی جگہ پر کوئی بارودی سرنگ ہوسکتی ہے، جس کے بارے میں کوئی جانتا ہے تو وہ خود ہیں’۔