بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈری پلے بیک سنگر کو ہفتے کی شام دل کا دورہ پڑنے کے بعد فوری طور پر بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ اتوار کی صبح انتقال کرگئیں۔
ڈاکٹروں نے ان کی حالت کے پیش نظر انہیں آئی سی یو میں داخل کیا تھا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکیں۔
آشا بھوسلے کو بھارتی موسیقی کی تاریخ کی سب سے مقبول اور بااثر آوازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کی علالت کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ آشا بھوسلے نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1943 میں محض 10 سال کی عمر میں کیا، جبکہ انہیں کلاسیکی موسیقی کی تربیت ان کے والد دینا ناتھ منگیشکر نے دی۔