پی ایس  ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

1

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلےگئے میچ میں ملتان سلطانز نے 183 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

سلطانز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور جوش فلیپی بالترتیب 68 اور 56 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ اسٹیون اسمتھ 5 رنز بنا سکے۔ جبکہ شان مسعود 27 اور کپتان ایشٹن ٹرنر 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عامر خان نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے راولپنڈیز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔

راولپنڈیز کی جانب سے سیم بِلنگز 56 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ کامران غلام 35، ڈائن فوریسٹر 24، کپتان محمد رضوان 19، ڈیرل مچل 17، عبداللہ فضل 14، آصف آفریدی 7

ملتان سلطانز کی جانب سے فیصل اکرم نے 4 اور عرفات منہاس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پیٹر سڈل اور محمد اسماعیل نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

، یاسر خان 5 اور رشاد حسین 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں