برطانوی گلوکار زین ملک کا نصرت فتح علی خان کو خراجِ تحسین

1

حال ہی میں ایک میوزک شو میں شرکت کے دوران زین ملک نے اپنے آنے والے البم سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے۔

گفتگو کے دوران ایک خصوصی سیگمنٹ میں مختلف گانے سنائے گئے جنہیں پہچاننے کا ٹاسک دیا گیا۔ اسی دوران نصرت فتح علی خان کا ایک مشہور کلام بھی چلایا گیا، جسے زین ملک نے فوراً پہچان لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ نصرت فتح علی خان کی موسیقی نے ان کے فنی سفر پر گہرا اثر ڈالا ہے اور وہ ان سے بے حد متاثر ہیں۔

زین ملک نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے نئے البم میں شامل ایک گانے کا نام بھی ’’نصرت‘‘ رکھا ہے، جو اس عظیم فنکار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک خوبصورت کوشش ہے۔ ان کے مطابق نصرت فتح علی خان کی موسیقی آج بھی دنیا بھر میں سننے والوں کے دلوں کو چھوتی ہے اور نسل در نسل اپنا اثر قائم رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ زین ملک کا نیا البم 17 اپریل کو ریلیز ہونے جا رہا ہے، جبکہ اس کا ایک گانا Sideways پہلے ہی جاری ہو چکا ہے اور سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ مداح اب بے صبری سے مکمل البم کے انتظار میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں