ایران کے اسرائیلی شہروں پر حملے، کیمیکل پلانٹ سمیت اہم تنصبیات کو نشانہ بنایا گیا

1

پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ آپریشن وعدہ صادق 4″ کی 86ویں لہر اتوار کی علی الصبح کئی مراحل پر مشتمل انداز میں شروع کی گئی، جس میں پاسداران کی ایرو اسپیس فورس اور بحریہ کی جانب سے مربوط میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے، جن کا ہدف خطے میں امریکی اور اسرائیلی تنصیبات تھیں۔

بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے پہلے مرحلے میں میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے امریکی اڈوں پر فضائی اور ڈرون آپریشنل انفرا اسٹرکچر اور اسلحے کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا، جن میں وکٹوریہ، عریفجان اور الخرج شامل ہیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ اس دوران امریکی اور اسرائیلی افواج کے مبینہ ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ کوملہ گروپ سے وابستہ عناصر کو بھی مختلف علاقوں میں نشانہ بنایا گیا، جن میں اراد، نقب (نیگیو)، تل ابیب، اربیل، امریکی پانچویں بحری بیڑا اور الظفرہ شامل ہیں۔

غیرملکی میڈیا نے رپورٹس میں بتایا کہ ایرانی میزائل حملے میں جنوبی اسرائیل میں ایڈاما کیمیکلز پلانٹ متاثر ہوا ہے، اسی طرح جنوبی اسرائیل میں قائم ماختشیم پلانٹ بھی ایرانی میزائل سے متاثر ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان کی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں