قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے 215 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
زلمی کی جانب سے محمد حارث 47 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ مائیکل بریسویل 35 اور عامر جمال 17 رنز کی دھواں دار باری کھیل کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
دیگر بلے بازوں میں کپتان بابر اعظم 39، عبدالصمد 33، کوسل مینڈس 31 اور ایرون ہارڈی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
راولپنڈیز کی جانب سے عماد بٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رشاد حسین، آصف آفریدی اور محمد عامر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
یاسر خان (83) اور کپتان محمد رضوان (41) کی 125 رنز کی اوپننگ شراکت کی بدولت راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔