پی ایس ایل11: دفاعی چیمپیئن قلندرز کا فاتحانہ آغاز، حیدرآباد کنگزمین کو پہلے ہی میچ میں شکست

1

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے حیدر آباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور محمد نعیم نے جارحانہ آغاز کیا اور 6 اوورز میں 64 رنز بنائے اور 8 اوورز تک شراکت میں 84 رنزبنائے۔

محمد نعیم 19 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے پہلے بیٹر تھے، جس کے بعد عبداللہ شفیق بیٹنگ کے لیے آئے تاہم فخر زمان کی جانب سے ایک غیرضروری رن لینے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں عبداللہ شفیق کی اننگز صرف 4 رنز تک محدود رہی جبکہ اس دوران فخر زمان نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

فخر زمان بھی جلد ہی 94 کے مجموعی اسکور پر 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اور عبداللہ شفیق کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے پرویز حسین ایمان کا ساتھ نہ دے سکے، پرویز حسین 13 گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے 14 رنز بنا سکے۔

حسیب اللہ خان اور سکندر رضا نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور 17 ویں اوور میں ٹیم کے 150 رنز مکمل کیے، سکندر رضا 10 گیندوں پر 24 اور آصف علی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم حسیب اللہ خان نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی۔

حیدرآباد کنگزمین کے رائلی میریدتھ اور حسان خان نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں، محمد علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر199 رنز بنائے۔

حیدرآباد کنگزمین نے بڑے ہدف کے تعاقب میں ناقص آغاز کیا اور عثمان خان صرف 25 رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد صائم ایوب کی بیٹنگ 17 رنز تک محدود رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں