ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے ریکارڈ ساز اعداد و شمار

1

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔

رواں ورلڈکپ میں پہلی مرتبہ 20 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں اور مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے گئے۔

ایونٹ میں 7 سنچریز اور 86 نصف سنچریز سمیت مجموعی طور 17582 رنز بنے جن میں سے 3270 رنز اننگز کے آخری تین اوورز میں بنے۔

پہلے پاور پلے میں 5411 رنز بنے جبکہ فری ہٹ کے اوپر 101 رنز بنے۔

ایونٹ میں 780 چھکے اور 1434 چوکے لگائے گئے یعنی مجموعی طور پر 10416 رنز باؤنڈریز کی مدد سے بنے۔

جن میں سے 5736 رنز چوکوں اور 4680 رنز چھکوں کی مدد سے بنائے گئے۔

پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 2 سنچریز کی مدد سے 383 رنز بناکر نہ صرف ٹاپ اسکورر رہے بلکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں دو سنچریز بنانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے۔

رواں ایونٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگ کا اعزاز کینیڈا کے یوراج سامرہ کو حاصل ہوا جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 110 رنز کی اننگز کھیلی۔

رواں ایونٹ میں 95 مرتبہ بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے۔

بولنگ ریکارڈز کی بات کی جائے تو مجموعی طور پر 12059 گیندیں کرائی گئیں جن میں 46 نوبالز اور 429 وائیڈ گیندیں بھی شامل ہیں۔

بولنگ میں 53 فیصد فاسٹ بولرز اور 47 فیصد اسپنرز کا استعمال کیا گیا۔ بولرز نے مجموعی طور پر 14 میڈن اوورز کروائے اور 699 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کے جسپریت بمراہ اور ورون چکرورتھی 14، 14 وکٹیں حاصل کرکے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں کی فہرست میں تاپ پر رہے۔

ایک اننگ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے روماریو شیفرد کو حاصل ہوا جنہوں نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف 20 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

فیلڈنگ پر نظر ڈالی جائے تو 485 کیچز پکڑے گئے جبکہ 110 ڈراپ کیے گئے۔ اس کے علاوہ 123 بلے باز بولڈ ہوئے، 32 ایل بی ڈبلیو، 39 رن آؤٹ اور 20 دیگر طریقے سے آؤٹ ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں