ڈوین کی افطار کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اداکار نے اسلام قبول کرلیا ہے جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین اس منظر کو رمضان کے احترام کی علامت قرار دے ہے ہیں۔ بعض افراد نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ یہ ویڈیو حقیقی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متعدد صارفین نے ویڈیو کی صداقت پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو ہے اور اسے جعلی خبر کہا۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ دراصل انڈونیشیا سے بنائی گئی اے آئی ویڈیو معلوم ہوتی ہے۔