آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں؛ 297 افغان اہلکار ہلاک، پاک فضائیہ نے مزید ہیڈکوارٹرز تباہ کردیے

1

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ افغانستان میں 29 مقامات پر فضائی کارروائی کر کے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کے 297 کارندے ہلاک جبکہ 450 سے زائد کارندے زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ افغان طالبان کی 89 چیک پوسٹیں تباہ جبکہ 18 چیک پوسٹوں پر پاک فوج نے مکمل کنٹرول حاصل کیا ہوا ہے اور 135 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ کردی گئیں ہیں۔

قبل ازیں افغان طالبان کی جانب سے گزشتہ شب شروع کی گئی جارحیت پر افواج پاکستان کیطرف سے بھرپور جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے، آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فضائیہ نے افغان صوبے لغمان میں کارروائیاں کر کے ہیڈکوارٹرز کو تباہ کیا جبکہ سرحدی علاقوں میں فورسز نے افغان چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغانستان کو جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے جس میں پاک فضائیہ نے لغمان، ننگرہار میں تازہ کارروائیاں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں