تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی ٹیم 111 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایونٹ کے کم ترین اسکور 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
شول ذوالفقار 14، یسریٰ عامر اور کپتان حفصہ خالد 11، 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔
بنگلادیش کی جانب سے سنجیدہ اختر نے 3، کپتان فہیمہ خاتون نے 2 جبکہ فریحہ ترسنا، فاطمہ جہاں اور فرجانہ آسمین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے تھے۔ کپتان فہیمہ خاتون 40 رنز بناکر ناقابل شکست رہی تھیں۔
پاکستان کی جانب سے کپتان حفصہ خالد نے 2 جبکہ وحیدہ اختر، مومنہ ریاست، انوشہ ناصر اور عمائمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔