چوری کا مال؟ہالی ووڈ اداکارہ ملکہ نورجہاں کا قیمتی ہار پہن کر تقریب میں شریک

1

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تقریب کے شرکا کی نظریں مارگوٹ رابی کے گلے میں لٹکے ایک ہار پر تھی جس کی قیمت 8.8 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 73 کروڑ روپے) ہے۔

مارگوٹ رابی بھی اس ہار کی اہیمت اور شرکا کے تجسس سے بخوبی واقف تھیں اس لیے انھوں نے اس ہار کو محبت کی تاریخی یاد سے بھرا ہوا قرار دیا۔

اداکارہ نے یہ تو بتایا کہ اس ہار کا تعلق دنیا عجائب میں سے ایک عجوبہ تاج محل سے بھی ہے لیکن انھوں نے اس کا مالک ایلزبتھ ٹیلر کو قرار دیا۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس سفید جھوٹ کا پول کھول کر رکھ دیا کیونکہ یہ قیمتی ہار ملکہ نور جہاں کا جو ان کے شوہر مغل بادشاہ جہانگیر نے دیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ یہ ہار مغل دور ہے اور اسے برطانیہ نے ہندوستان پر قبضے کے وقت چرایا تھا۔

یہ ہار بھی تاج محل کی طرح 17ویں صدی میں مغل بادشاہ جہانگیر کی اپنی بیوی نور جہاں سے کی محبت کی ایک علامت ہے۔

اپنی بیوی ملکہ نورجہان کو تحفے میں دیئے گئے اس ہار پر فارسی میں نور جہاں کا نام اور “Love is Everlasting” نقش ہے۔

نورجہاں اور جہانگیر کے انتقال کے بعد میں یہ ہار نئے بادشاہ شاہجہاں کو ملا اور انھوں نے اپنی محبوبہ ممتاز محل کو تحفے میں دیدیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں