0

پاکستان سٹاک ایکسچینج : کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی،100 انڈیکس 75 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کراچی(نیا محاز )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق انڈیکس میں کاروبار کے دوران 574 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے 100 انڈیکس 75 ہزار کی سطح عبور کرکے تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔ماہر معاشیات محمد سہیل کا کہنا ہے کہ 100 انڈیکس 75 ہزار سے اوپر ہے، بیرونی خریداری انڈیکس کی اس نئی بلندی کی وجہ ہے، ایم ایس سی آئی نے اپنے عالمی انڈیکسوں کا جائزہ لیا ہے اور ہماری ایک کمپنی کو شامل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کا انڈیکس میں حصہ بھی بڑھے گا اور انڈیکس رواں سال دسمبر تک 87 ہزار ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز بھی 732 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس 74 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں