جامعہ کراچی کے طلباکی صحت عامہ کے شعبے میں منفرد ایجادات

7

جامعہ کراچی کے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے ہونہار طلبا نے صحت عامہ کے شعبے میں جدید سائنسی سوچ کو عملی شکل دیتے ہوئے متعدد منفرد اور کارآمد ایجادات پیش کیں۔ یہ آلات جدید سائنسی تحقیق، انسان دوست ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تحفظ کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں۔ ان میں Sip dose , Anti Depressant Goggles, Smart medicine Dispenser اور Cool Pod جیسے منصوبے شامل ہیں، جنہیں ماہرین نے نہ صرف سراہا بلکہ انہیں پاکستان میں سائنسی و تحقیقی ترقی کی علامت قرار دیا۔

جامعہ کراچی شعبہ فارمیسی کے طلبا نے ذہنی دباؤ کم کرنے والی جدید عینک بھی تیار کی ہے طالبہ نیہا شاہ اور جویریہ لطیف نے بتایا یہ خاص عینک ویژول، آڈیو اور اروما تھیراپی کو یکجا کرتی ہے۔ اس کا مقصد ایسے افراد کی مدد کرنا ہے جو ڈپریشن، اینزائٹی یا نیند کے مسائل کا شکار ہیں۔ان چشموں میں نیلی لائٹس لگائی گئی ہیں جو سائنسی طور پر ثابت شدہ ہیں کہ وہ نروس سسٹم کو سکون دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ اروما پاؤچ میں لیونڈر جیسے اسینشل آئلز استعمال کیے گئے ہیں، جو دماغی تناؤ کم کرنے اور نیند کے معیار کو بہتر بنانےمیں مدد دیتے ہیں۔ چشمے میں بلیوٹوتھ کنیکٹیویٹی بھی موجود ہے جس کے ذریعے صارف سوتھنگ میوزک سن سکتا ہے۔

طلبا کے مطابق یہ چشمہ خاص طور پر مائلڈ ٹو ماڈریٹ ڈپریشن کے مریضوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جن کو دوائیوں کی ضرورت نہیں جبکہ ان کے الجھے ہوئے ذہن کو اس طرح بھی سکون دیا جس سکتا ہے۔ طلبا نے کہا ایک سروے کے مطابق اس چشمے کے استعمال سے مریضوں کے موڈ میں بہتری اور نیند کے دورانیے میں 70 فیصد بہتری تک اضافہ دیکھا گیا۔ اس کی لاگت تقریباً 3500 روپے ہے جبکہ بیٹری دو دن تک چل سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں