0

حکومت بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے بات کرنا چاہتی ہے یا نہیں ۔۔۔؟ عطاء تارڑ نے واضح الفاظ میں بتا دیا

کراچی (نیا محا ز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ اصل بحران پاکستان میں نہیں ہے اصل بحران پی ٹی آئی کے اندر ہے،شیر افضل مروت کو سائیڈ لائن کردیا،پارٹی کے اندر ایک فیکٹس اینڈ کیری ہے کہ پاکستان کو توڑنا ہے،1971 ء کے حالات ہیں اور عمران خان شیخ مجیب ہیں، وہ سارا بیانیہ کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں چل رہا ہے، ہمیشہ سے انکے قول و فعل میں تضاد رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ جو بات کی ہے اس کے برعکس عمل کیا، پی ٹی آئی کی ایک پارٹی پارلیمان میں موجود ہے ان سے بات ہوسکتی ہے ہونی بھی چاہیے مگر بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں ہوسکتی ،سنی اتحاد کونسل نے الیکشن میں حصہ ہی نہیں لیا سیٹیں کیسے مل سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں