ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر ہفتے کو ہوگی

1

تفصیلات کے مطابق عید کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت جبکہ لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔

مرکزی اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس سے حکام تکنیکی معاونت کیلیے موجود تھے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے کاہ کہ پاکستان کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود جبکہ کچھ علاقوں میں صاف تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں