جاوید اختر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بنگلادیش میں ہونے والے حالیہ الیکشن میں جماعت اسلامی کی شکست کو خوش آئند قرار دیا۔
انھوں نے مزید لکھا کہ دائیں بازو کی سیاست کی نمائندہ سمجھی جانے والی جماعتِ اسلامی کی الیکشن میں شکست اس بات کی علامت ہے کہ بنگلادیش کی اکثریت مبینہ طور پر اقلیتوں کے خلاف فرقہ وارانہ رویے کی حمایت نہیں کرتی۔
جاوید اختر کا کہنا تھا کہ الیکشن میں جماعت اسلامی کی اس شکست سے اس تاثر کی نفی ہوجاتی ہے کہ بنگلادیشی عوام مذہبی بنیادوں پر سیاست یا اقلیتوں کے خلاف تعصب کو قبول کرتے ہیں۔