0

ڈبل روٹی ، بیکری آئٹمز کی قیمتوں کے ردو بدل کو سرکاری ریٹ لسٹ میں شامل کرلیا گیا

لاہور(نیا محاز اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 21 مئی2024ء) محکمہ انڈسٹریز ،پرائسز ویٹ اینڈ میئرز پنجاب نے ڈبل روٹی اور دیگر بیکری آئٹمز کی قیمتوں کے ردو بدل کو سرکاری ریٹ لسٹ میں شامل کر لیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کو مذکورہ مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اختیار حاصل ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں اسٹیک ہولڈرز بشمول بیکری ایسوسی ایشنز سے مشاورت کر کے ڈبل روٹی کی قیمتوں کا تعین کیا جائے اور ا س کے علاوہ دیگر بیکری آئٹمز جو آٹے اور میدے سے بنتی ہیں ان کی قیمتوں میںرد و بدل کیا جائے۔

اوپن مارکیٹ میں گندم اور گندم کے آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بیکری آئٹمز خصوصاًڈبل روٹی کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں