ماں بیٹی میں رنجشیں ختم؛ لائیو شو میں نشو بیگم اور صاحبہ کی صلح؛ جذباتی ویڈیو وائرل

1

دونوں ماں بیٹی کے درمیان صلح ایک جذباتی لمحے میں اس وقت ہوئی جب صاحبہ اچانک نشو بیگم کے یوٹیوب لائیو شو میں پہنچ گئیں۔

نشو بیگم اپنے یوٹیوب چینل کے لیے باورچی خانے میں کھانا تیار کر رہی تھیں کہ اسی دوران صاحبہ وہاں داخل ہوئیں اور والدہ کو گلے لگا لیا۔

اس موقع پر اداکارہ صاحبہ نے ماں سے بڑے مان کے ساتھ پوچھا کہ “کیا آپ کو میری یاد آتی ہے؟” جس پر ان کی والدہ نشو بیگم آبدیدہ ہوگئیں۔

نشو بیگم نے برملہ اظہار کیا کہ کیوں نہیں؟ بھلا ماں بھی کبھی اپنے بچوں کو بھول سکتی ہے اور ان کے بغیر خوش رہ سکتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اپنی بیٹی صاحبہ سے ملاقات کے بعد وہ خود کو زندہ، توانا اور جوان محسوس کر رہی ہیں۔

اداکارہ نشو بیگم نے مزید کہا کہ جب سے میرے بچے کراچی منتقل ہوئے ہیں وہ انھیں بہت یاد کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں