ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت میں آتشزدگی کے باعث دم گھٹنے کی وجہ سے 5 افراد جاں بحق اور20 زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت آصف، فراز اور عامر کے ناموں سے ہوئی۔
چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ گراؤنڈ فلور کی تمام دکانیں اورگودام آگ کی لپیٹ میں ہیں، آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائرٹینڈرز طلب کرلیے گئے ہیں، پھنسے ہوئے افراد کو اسنارکل کی مدد سے نکالا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق شاپنگ پلازہ پر لگی آگ تیسری منزل تک پہنچ گئی ہے اور گل پلازہ میں بیسمنٹ مارکیٹ بھی موجود ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ کے باعث عمارت خستہ حال ہو چکی اور کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔
صدر گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن کے مطابق 80 سے 100 افراد اب بھی عمارت میں موجود ہیں۔