سلینا جیٹلی کی شادی کی 15 ویں سالگرہ پر طلاق، شوہر پرسنگین الزامات

4

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلینا جیٹلی نے 2011 میں آسٹریا کے بزنس مین پیٹر ہیگ سے شادی کی اور بعد ازاں بیرون ملک منتقل ہوگئیں، مداحوں کا خیال تھا کہ وہ ایک پرسکون گھریلو زندگی گزار رہی ہیں، تاہم حقیقت اس کے برعکس نکلی اور حالیہ انکشاف میں اداکارہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے شوہر سے علیحدہ ہو چکی ہیں اور ان پر جسمانی اور ذہنی تشدد کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

سیلینا جیٹلی نے سوشل میڈیا پر جاری تفصیلی بیان میں اپنے سابق شوہر کے خلاف الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کا فیصلہ اچانک نہیں تھا بلکہ وہ برسوں تک تشدد کا شکار رہیں اور بالآخر اپنی عزت نفس کی حفاظت کے لیے اس رشتے سے علیحدگی اختیار کی تاہم اس فیصلے کی انہیں بھاری قیمت چکانی پڑی اور وہ اپنے بچوں سے جدا ہو گئیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے جذباتی پوسٹ میں بتایا کہ انہیں پڑوسیوں کی مدد سے رات گئے آسٹریا سے باہر نکلنا پڑا اور انکشاف کیا کہ وہ بہت کم رقم کے ساتھ بھارت واپس آئیں اور اس دوران اپنے بچوں کو پیچھے چھوڑنا پڑا اور اپنی عزت نفس کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے انہوں نے اپنے بچوں کو بھی کھو دیا۔

انہوں نے کہا کہ 11 اکتوبر 2025 کو رات تقریبا ایک بجے وہ مسلسل تشدد سے بچنے کے لیے آسٹریا سے نکلنے میں کامیاب ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جوائنٹ کسٹڈی کے عدالتی حکم کے باوجود انہیں اپنے بچوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ان کے بچوں کو ان کے خلاف بولنے کے لیے ان پر جذباتی دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں