ذاتی زندگی، تنازعات اور بے باک بیانات کے باعث اکثر زیرِ بحث رہنے والے رجب بٹ حال ہی میں وکلا سے جھگڑے کے بعد سرخیوں میں آئے تھے۔
سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے باوجود وہ اپنے مداحوں کی بھرپور حمایت رکھتے ہیں اور یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 83 لاکھ سے زائد جبکہ انسٹاگرام پر 29 لاکھ فالوورز ہیں۔
حالیہ دنوں میں قانونی مسائل میں گھرے رجب بٹ کی ازدواجی زندگی بھی مبینہ طور پر مشکلات کا شکار ہے، کیونکہ ان کے سالے عون محمد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔