30 سال سے زائد عمر کے وہ پاکستانی اسٹارز جو اب بھی سنگل ہیں

4

شوبز سے وابستہ شخصیات یا ان کی بچوں کی شادی کی بات کریں تو پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی شادی رواں سال کی آخری شادی ہوگی جب کہ نئے سال میں بھی متعدد فنکار یا ان کے بچے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

سوشل میڈیا صارفین ہر سال ہونے والی سیلیبریٹیز کی شادیوں سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر یا ویڈیوز پر اپنا ردعمل بھی ظاہر کرتے ہیں۔تاہم کسی بھی فنکار کا شادی کرنا یا اکیلے زندگی گزارنا مکمل طور پر ان کا ذاتی فیصلہ ہے لیکن ہمارے معاشرے میں 30 سال تک شادی نہ کرنے والی شخصیات سے متعلق ہر کوئی یہ سوال کرتا دکھائی دیتا ہے کہ وہ اب تک کیوں سنگل ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی ایسے متعدد اسٹارز موجود ہیں جو 30 سال کے ہونے کے باوجود اب تک سنگل ہیں اور مداح بے چینی سے ان کی شادی کا انتظار کررہے ہیں۔  

مہوش حیات

مہوش حیات نے بطور چائلڈ اسٹار اپنے کیریئر کا آغاز کیا  اور انہوں نے ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ جیسی سپر ہٹ فلم سمیت متعدد کامیاب پراجیکٹس میں کام کیا اور ان کی متعدد فلمیں باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں