تفصیلات کے مطابق پارک ویو سٹی اسلام آباد میں جاری پرفارمنس کے دوران ایک تیز رفتار اور بے قابو ڈرون اچانک شائے گل کے ہاتھ سے ٹکرا گیا۔
یہ ڈرون لائیو کنسرٹ میں شائے گل کی پرفارمنس کو ریکارڈ کر رہا تھا اور اس دوران گلوکارہ کے نہایت قریب آگیا۔
اسی دوران ڈرون آپریٹر کے قابو سے باہر ہوگیا اور تیز رفتاری کے باعث بری طرح شائے گل کے ہاتھ سے ٹکرا گیا۔
کنسرٹ میں تشویش کی فضا پیدا ہوگئی تاہم شائے گل نے جلد ہی سوشل میڈیا پر وضاحت جاری کرتے ہوئے تسلی دی کہ وہ اب بالکل ٹھیک ہیں اور کسی سنگین چوٹ سے محفوظ رہیں۔